این اے249ضمنی انتخاب: تحریک انصاف نے متحدہ سے مددمانگ لی

فیصلہ رابطہ کمیٹی میں کرینگے، کنور نوید جمیل
Mar 20, 2021

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/03/PTI-AND-MQM.mp4"][/video]

کراچی سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 249 پر ضمنی انتخاب کیلئے پاکستان تحريک انصاف نے اپنے اتحادی ایم کیو ایم سے مدد مانگ لی۔ خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ اتحاد سے اپوزیشن کو شکست دے سکتے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے وفد نے خرم شیر زمان کی سربراہی میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماء کنور نوید جمیل سے ملاقات کی، جس میں این اے 249 کے ضمنی انتخابات میں حمایت اور اپنا امیدوار دستبردار کرنے کی درخواست کی گئی۔

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے جواب کیلئے وقت مانگ ليا۔ کنور نوید جمیل کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی درخواست رابطہ کمیٹی کے سامنے رکھیں گے۔

سابق وفاقی وزیر آبی ذخائر فیصل واؤڈا نے سینیٹر منتخب ہونے کے بعد این اے 249 سے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا تھا، جس کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اس نشست پر ضمنی انتخاب کیلئے 18 اپریل کی تاریخ مقرر کی تھی۔

مزید جانیے: بلاول سے شاہدخاقان عباسی کی ملاقات،این اے249 پرحمایت مانگ لی

اس نشست پر سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ہیں، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل نے آج بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی، جس میں ان سے حمایت مانگی گئی تھی، تاہم بلاول کا کہنا تھا کہ مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے۔

پاکستان تحریک انصاف نے این اے 249 پر امجد آفریدی کو امیدوار نامزد کیا ہے جبکہ پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال بھی این اے 249 پر ضمنی الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

خرم شیر زمان کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ہم اتحادی ہیں، مل کر الیکشن لڑنا چاہتے ہيں، اتحاد سے اپوزیشن کو شکست دے سکتے ہیں۔

PTI

NA249 BY-ELECTION

Tabool ads will show in this div