ساحل سمندر پر لی گئی صبا قمر کی تصاویر وائرل

اداکارہ کی تصاویر پر تعریف کے ساتھ تنقید بھی کی گئی

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ صبا قمر کی ساحل سمندر پر لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

صبا قمر نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چند تصاویر شیئر کیں ہے جو انہوں نے ہفتے کے روز ساحل سمندر پر لی تھیں ۔

اداکارہ نے تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ آپ چاہیئں تو سمندر کی طرح پُرسکون، خوبصورت ہوسکتے ہیں اور چاہیئں تو ناراض ، سخت ہوسکتے ہیں۔

ایک دوسری پوسٹ میں تصویر کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ کبھی کبھی آپ کو لہروں کے پاس جانا پڑتا ہے۔

اداکارہ کی تصاویر کو جہاں بے حد پسند کیا گیا وہیں بعض سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کی بھی گئی ۔

SABA QAMAR

Tabool ads will show in this div