گلوکارہ آئمہ بیگ اور شہباز شگری نے منگنی کرلی

اداکارہ نے منگی کی انگوٹھی بھی دکھادی

پاکستانی سنگر آئمہ بیگ نے ماڈل شہباز شگری کے ساتھ منگنی کا اعلان کر دیا ہے۔

اپنی آواز کا جادو جگانے والی گلوکارہ آئمہ بیگ نے ماڈل شہباز شگری سے منگنی کی اطلاع انسٹاگرام پر دی، آئمہ نے اپنی پوسٹ میں شہباز شگری کو ٹیگ بھی کیا۔

پوسٹ کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلوکارہ ہاتھ میں ہیرے کی انگوٹھی پہنی ہوئی ہیں۔

اس سے قبل آئمہ بیگ اور شہباز شگری کئی واقع پر ایک ساتھ دیکھے گئے تھے اور میڈیا میں ان کی دوستی کے چرچے تھے۔

گلوکارہ کو مداحوں اور شوبز ستاروں کی جانب سے منگنی کی مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ آئمہ بیگ نے اپنی 26 ویں سالگرہ منائی تھی اس موقع پر شہباز شگری نے ان کیلئے محبت بھرا پیغام لکھا تھا۔

engagement

aima baig

Tabool ads will show in this div