مکمل لاک ڈاؤن سے متعلق بیان پرشیخ رشید کی وضاحت

وفاقی وزیر نے ملک بھرمیں اسمارٹ لاک ڈاؤن کاعندیہ دیاتھا
Mar 20, 2021
فوٹو: آن لائن
فوٹو: آن لائن
[caption id="attachment_2223229" align="alignnone" width="803"] فوٹو: آن لائن[/caption]

وفاقی وزیر اطلاعات شیخ رشید احمد نے لاک ڈاؤن سے متعلق بیان پر وضاحت جاری کردی۔ ان کا کہنا ہے کہ میرے بیان کو توڑ موڑ کر پیش کیا گیا، ملک بھر میں سخت لاک ڈاؤن کے نفاذ کا نہیں کہا، یہ کہا تھا کہ این سی او سی ملک بھر میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا سوچ سکتی ہے۔

وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے سماء ٹی وی سے گفتگو میں کہا تھا کہ عوام سے احتیاط کی اپیل کرتا ہوں، وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، جس طرح حالات بگڑ رہے ہیں، دوبارہ پیر سے اسمارٹ لاک ڈاؤن دیکھ رہا ہوں، ہم ایک مرتبہ پھر بحران میں آرہے ہیں۔

ٹویٹر پر جاری ویڈیو بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ’میں نے یہ بالکل نہیں کہا کہ پیر سے ملک بھر میں مکمل لاک ڈاؤن ہوسکتا ہے، میرے نام سے غلط بیان جاری کیا جارہا ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’مختلف ٹی وی چینلز کو بیپرز پر جواب دیتے ہوئے یہ بات ضرور کہی ہے کہ پیر کے روز این سی او سی متاثرہ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے بارے میں سوچ سکتی ہے، میں نے مکمل لاک ڈاؤن کی بالکل بات نہیں کی‘۔

وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ ’میں تمام لوگوں کو یہ کہنا چاہتا ہوں کہ میرے نام سے یہ بیان غلط جاری کیا گیا ہے اور یہ کام این سی او سی کا ہے، وزارت داخلہ کا نہیں ہے‘۔

COVID NEWS

LOCKDOWNS

Tabool ads will show in this div