اسمارٹ لاک ڈاؤن سمیت مزیدسخت پابندیاں لگ سکتی ہیں،شیخ رشید

ہم بحران کی جانب بڑھ رہے ہیں
SHEIKH RASHEED ISB MONTAGE 14-02

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ صورت حال جس جانب جا رہی ہے ہوسکتا ہے کہ آنے والے دنوں میں سخت پابندیاں اور اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا جائے، تاہم ہمیں متوسط طبقے اور غریبوں کی آمدنی کا بھی سوچنا ہوگا۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ برازیل اور افریقی ممالک سے آنے والوں پر پابندی ہوگی۔

سما سے خصوصی گفتگو میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ قوم کو احتیاط کرنی چاہیئے، وزیراعظم کو کرونا ہوگیا ہے۔ وزیراعظم سے میری کل ہی ملاقات ہوئی تھی۔ میں بھی اتوار کو کرونا کی ویکسین لگواؤنگا۔

عوام سے اپیل کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ عوام کو احتیاط کرنی چاہئیے۔ وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔ جس طرح حالات بگڑ رہے ہیں دوبارہ اسمارٹ لاک ڈاؤن پیر سے دیکھ رہا ہوں۔ ہم ایک مرتبہ پھر بحران میں آرہے ہیں۔

دوسری جانب این سی او سی کے چیئرمین اور وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم خود کو بہت فٹ رکھتے ہیں۔ جن سے وزیراعظم کا پچھلے دنوں رابطہ ہوا، سب کے ٹیسٹ ہوں گے۔ ویکسین لگوانے سے پہلے وزیراعظم کرونا کا شکار ہوگئے تھے۔

ویکسین سے متعلق اسد عمر نے بتایا کہ ویکسین کی دوسری ڈوز لگوانے کے بعد کرونا سے مکمل حفاظت ہوتی ہے۔ قرنطینہ مکمل ہونے کے بعد وزیراعظم کا دوبارہ ٹیسٹ ہوگا۔ پیر کے دن کرونا سے متعلق صوبوں سے دوبارہ مشاورت ہوگی۔

فلائٹ آپریشن پر اسد عمرن نے بتایا کہ ملکی یا غیر ملکی پروازوں سمیت دیگر اہم ایشوز پر مزید پابندیاں لگانی چاہئیں یا نہیں، اس کا فیصلہ پیر کے روز ہونے والے اجلاس میں ہوگا، تاہم جنوبی افريقہ سميت ديگر ممالک سے آنے والوں پر پابندی ہوگی۔

IMRAN KHAN

ASAD UMAR

COVID NEWS

LOCKDOWNS

Tabool ads will show in this div