انور مقصود نے بھی کرونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوالی

آرٹس کونسل کراچی میں ویکسینیشن کا سلسلہ جاری

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے اراکین کو عالمی وبا کی وجہ بننے والے کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔

معروف ادیب و دانشور انور مقصود نے آرٹس کونسل کراچی میں قائم کووڈ19ویکسینیشن سینٹر سے ویکسین لگوالی۔

اس موقع پرادیب و دانشور انور مقصود کا کہنا تھا کہ میں آرٹس کونسل کراچی میں کرونا سے بچاو کی ویکسین لگوانے آیا ہوں، یقین نہیں آتا کراچی میں ایسی جگہ بھی ہے جہاں تہذیب، تمیز اور صاف ستھرے ماحول میں ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

آرٹس کونسل کے ہر انسان میں محبت اور جذبہ نظر آرہا ہے، سندھ گورنمنٹ کو بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے آرٹس کونسل کا ساتھ دیا تاہم سب سے اپیل ہے کہ ویکسین ضرور لگوائیں۔

میں اسی برس کا ہو گیا ہوں اور میں نے بھی ویکسین لگوائی ہے، اگر کوئی ویکسین لگوانے سے روکتا ہے تو ایسی باتوں پر کان نہ دھریں۔

اس سے قبل معروف آرٹسٹ ضیا محی الدین، جاوید شیخ اور ادیب و مزاح انور مقصود نے بھی کرونا ویکسین لگوائی ہے۔

گزشتہ دنوں اداکارہ بشری انصاری نے بھی کرونا ویکسین لگوائی تھی لیکن ثمینہ پیرزادہ پہلی پاکستانی اداکارہ تھیں جنہوں نے پاکستان میں ویکسین لگوائی۔

ANWAR MAQSOOD

CRONAVIRUS

COVID NEWS

Tabool ads will show in this div