شنیرااکرم کاخودپرتنقید کرنےوالوں کو جواب

شنیرا اکرم نے یونیورسٹی آف لاہور میں پروپوزکرنے والے طلباء کی حمایت کے بعد خود پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیا ہے۔
شنیرکا شمار بھی ان بہت سی معروف شخصیات میں ہوتا ہے جنہیں ان دونوں طلباء کی حمایت پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
انسٹااسٹوریزمیں تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے شنیرانے کہا کہ ہم ہمیشہ ہی ''کلچرکارڈ '' رکھ کرجب چاہے اس سے کھیل نہیں سکتے۔
اپنا موقف بیان کرنے والی شنیرا نے اس مخالفت کو منافقت اور جہالت قراردیتے ہوئے طنزیہ انداز میں لکھا '' کیا ہرکوئی مجھ پرتنقید کے ڈونگرے برسانا بند کرسکتا ہے''۔
شنیرا نے واضح کیا '' آپ کو یہ بات سمجھنی ہوگی کہ میری پرورش ایک مختلف معاشرے میں اور چیزوں کو تھوڑے مختلف انداز میں دیکھتے ہوئے ہوئی ہے'' ۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ غیرت کے نام پر قتل، نومولود بچوں کو کچرے میں ڈالنے کے واقعات اور بدسلوکی بھی یہاں کی ثقافت نہیں لیکن ایسا ہوتا ہے۔
شنیرانے پیغام دیا '' نفرت نہیں ،محبت پھیلائیں ''۔
اداکارہ منشاء پاشا نے بھی مذکوری جوڑے کی حمایت کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یونیورسٹی انتظامیہ ان کی بےدخلی کی فیصلے پر نظرثانی کرے
اداکارہ منشا پاشا جوڑے کی حمایت میں سامنے آئیں اور انہیں امید ہے کہ یونیورسٹی اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے گی۔
People ask and even demand public hangings but are not ok with public displays of affection.
— Mansha Pasha (@manshapasha) March 17, 2021
The fact that we are okay with viewing a violent act publicly but not a couple hugging says a lot.
Hope they are reinstated. And that we, as a people, adopt some gentleness. https://t.co/AmA2D0dd3B
ٹوئٹرپروائرل ویڈیومیں دیکھا گیا تھا کہ نوجوان جوڑا ایک دوسرے کو پھول پیش کرنے کے بعد گلے ملتا ہے، اس دوران وہاں موجود طلباء خوشی مناتے ہوئے انہیں داد دینے کے ساتھ ساتھ تصاویراورویڈیوز بھی بنارہے ہیں ۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد یونیورسٹی کا جاری کردہ حکمنامہ سامنے آیا کہ” دونوں طالبعلموں کو لاہور یونیورسٹی اور اس کے تمام ذیلی کیمپس کے احاطے میں داخلے سے روک دیا گیا ہے''۔