اٹک:مکان کی دیوار گرنےسے21افرادزخمی
زخمیوں میں 10 خواتین اور11 بچے شامل
اٹک کے محلہ شاہ آباد میں تقریب کےدوران مکان کی دیوار گرنے سے 21 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیوحکام کےمطابق اٹک میں جمعہ کی صبح شاہ آباد کےعلاقےمیں شادی کی تقریب جاری تھی۔اس دوران مکان کی چھت گرنے سے علاقےمیں بھگدڑمچ گئی۔زخمیوں میں 10 خواتین اور11 بچے شامل ہیں۔
ریسکیو1122 نےزخمیوں کو4 ایمبولینسز میں اسپتال منتقل کیا۔ اسپتال انتظامیہ کےمطابق زخمیوں میں8خواتین کی حالت تشویشناک ہے اور انھیں راولپنڈی منتقل کرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔

ATTOCK
تبولا
Tabool ads will show in this div