گلوکار عبداللہ قریشی بیٹی کے باپ بن گئے

ان کی بیٹی کی پیدائش 16 مارچ کو ہوئی

پاکستانی گلوکار عبداللہ قریشی کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

گلوکار نے اپنے انسٹاگرام پیغام میں بتایا کہ’اللہ کے فضل و کرم سے جہان عبداللہ قریشی دنیا میں پہنچ چکی ہے‘۔

گلوکار نے بتایا کہ ان کی بیٹی کی پیدائش رواں ماہ کی 16 تاریخ کو ہوئی ہے۔

یاد رہے تین روز قبل عبداللہ قریشی نے اپنی ایک پوسٹ میں بتایا تھا کہ ان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

Abdullah Qureshi

Tabool ads will show in this div