شیری رحمان کی ''بمبئی بیکری''سے جُڑی یادیں

پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے حیدرآباد کی مشہور ومعروف بمبئی بیکری سے جڑی اپنی یادیں فالوورز کے ساتھ شیئرکی ہیں۔
سماجی رابطوں کی سائٹ ٹوئٹرپرشیری نے بمبئی بیکری سے متعلق ایک ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں بچپن میں ہرہفتے وہاں جانا بیحد پسند تھا۔
شیری رحمان نے لکھا '' جب میں چھوٹی تھی توہر ہفتے والے روزدوپہرمیں وہاں جاتی تھی ''۔
Oh how I loved going to this Hyderabad bakery on Saturday afternoons as a little girl! The little irregular-shaped cookies and the sublime coffee cake on a shady verandah. Like Proust’s medallions, just the sight of that cake transports me into another remembrance of things past https://t.co/wG5amUU3si
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) March 16, 2021
سینیٹر نے اپنے بچین کے دنوں میں کھائے جانے والے بمبئی بیکری کے بسکسٹس اور کافی کیک کی یادیں بھی تازہ کیں۔
شیری رحمان کا کہنا ہے کہ اس بیکری کا کیک دیکھتے ہی ماضی کی یادیں تازہ ہوجاتی ہیں۔
قدیم بمبئی بیکری سال 1911 میں سب سے پہلے پہلاج رائے گنگا رام تھڈاںی نے حیدرآباد صدر کے علاقے میں قائم کی تھی جسے 1924 میں اپنے موجودہ مقام پرمنتقل کیا گیا۔