ایک روز میں کرونا کے3ہزار495 نئے کیسز رپورٹ
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرنےبتایا ہے کہ ملک میں کرونا کی تیسری لہرکےدوران کیسز میں اضافہ ہوا ہے اور 24 گھنٹوں میں 3 ہزار 495 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
این سی او سی کےمطابق 1دن میں مزید 61 افراد کرونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔ کرونا کے باعث سب سے زیادہ پنجاب میں 43 اموات،خیبرپختونخوا میں 9 اموات ہوئیں۔سندھ میں 1، اسلام آباد میں 2 اموات اور آزاد کشمیر میں 6 افراد کرونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔کرونا سے مجموعی اموات کی تعداد 13 ہزار 717 ہوگئی ہے۔
این سی او سی نےمزید بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44 ہزار 377 ٹیسٹ کئے گئے جبکہ ملک میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 24 ہزار 592 ہوگئی ہے۔کرونا سے صحت یاب ہونےوالوں کی تعداد 5 لاکھ 77 ہزار 501 ہے۔ملک بھر میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 6 لاکھ 15 ہزار 810 ہوگئی ہے۔
معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل نے بتایا ہے کہ اس وقت بزرگ شہریوں کو کرونا ویکسین دی جارہی ہے اور50 سے 60 سال والے افراد کو اگلے مرحلے میں ویکسین دی جائے گی۔امید ہے کہ اپریل کے دوران یہ مرحلہ آجائے گا۔ 18 سال سے زائد عمر والوں کو ویکسین لگانے کا عمل تقریبا 3 سے 4 ماہ میں شروع ہوسکتا ہے۔
Sharp spike in covid positivity. Hospital daily admissions & people in critical care rising fast. If sop compliance does not improve, we will be forced to place stronger restrictions on activities. Please be very very careful. The new strain spreads faster and is more deadly.
— Asad Umar (@Asad_Umar) March 18, 2021
وفاقی وزیراسدعمر نے ٹویٹ کرتےہوئے بتایا ہے کہ کرونا وائرس کےمثبت کیسز کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اوراسپتالوں میں تشویش ناک مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔اگر ایس او پیز پر عمل نہ کیا گیا تو پابندیاں مزید سخت کرنا ہونگی۔
مزید پڑھیں:کروناویکسینیشن کا اگلا مرحلہ اپریل تک شروع ہوسکتا ہے،ڈاکٹرفیصل
انھوں نےشہریوں سےدرخواست کی کہ کرونا ایس او پیز کا خیال رکھیں کیوں کہ کرونا کا نیا اسٹرین تیزی سے پھیلتا ہے اور زیادہ مہلک ہے۔