نیاپاکستان ہاؤسنگ اسکیم: وزیراعظم کل 1500گھروں کی قرعہ اندازی کرینگے

ایک ہزار فلیٹس اور 500 مکانات شامل

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا، نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکيم کے تحت 1500 گھر تیارہوگئے۔ وزيراعظم عمران خان کل (جمعرات کو) قرعہ اندازی کے ذريعے مزدوروں ميں مکانات تقسيم کريں گے۔

وزیراعظم عمران خان کا غریبوں کو اپنے گھر فراہم کرنے کا خواب شرمندہ تعبير ہونے لگا، اسلام آباد کے مزدوروں اور دیہاڑی داروں کو گھروں کی فراہمی کا منصوبہ مکمل ہوگیا، جس کے تحت ایک ہزار 8 فلیٹس اور 500 مکانات تیار کرلئے گئے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان جمعرات 18 مارچ کو کم آمدنی والے طبقے میں رہائشی فلیٹس اور مکانات تقسیم کریں گے۔ فلیٹس 2 کمروں، کچن، لاؤنج اور واش روم پر مشتمل ہيں۔ گھروں کی تقسيم ميں شفافيت یقینی بنانے کيلئے قرعہ اندازی کی جائے گی۔

ورکرز ویلفیئر فنڈ کے تحت 3 ہزار افراد نے گھروں کیلئے رجسٹریشن کروا رکھی ہے۔

وزیراعظم عمران خان 1500 مزدوروں کو مکان فراہمی کيساتھ ساتھ مزید 1500 فلیٹس کی تعمیر کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔

سرکاری رپورٹ کے مطابق پہلے مرحلے ميں 2560 کنال پر مکانات تعمير کئے گئے، منصوبے پر 5 ارب 8 کروڑ روپے کے لگ بھگ لاگت آئی ہے۔

IMRAN KHAN

Naya Pakistan Housing scheme

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div