کرونا وائرس: حکومت نے نعرہ تبدیل کردیا

نوٹیفکیشن جاری
فوٹو: ٹوئٹر
فوٹو: ٹوئٹر
[caption id="attachment_2220129" align="alignnone" width="800"] فوٹو: ٹوئٹر[/caption]

وفاقی حکومت نے اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارش پر کرونا وائرس کے حوالے سے نعرہ تبدیل کردیا۔

وفاقی حکومت نے ’کرونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے‘ کا نعرہ تبديل کرتے ہوئے’کرونا وبا ہے احتیاط میں شفاء ہے‘ کردیا ہے۔

وزارت مذہبی امور نے کابینہ کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کی تیسری لہر کا آغاز ہوچکا ہے، ملک میں کرونا کی مہلک وبا سے اب تک 13ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ ایکٹیو کیسز کی تعداد 22ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

COVID-19

COVID NEWS

Government Updates

Tabool ads will show in this div