ظہیر احمد بابر کو نیا ایئر چیف مقرر کردیاگیا
ایئرمارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو نیا ایئر چیف مقرر کردیا گیا، ان کا تعلق گجرات سے ہے۔
ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان آج اپنے عہدے سے سبکدوش ہورہے ہیں، وزیراعظم کی سفارش پر صدر مملکت نے ایئر مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو نیا ایئر چیف مقرر کردیا، وہ معروف عالم دین حکیم غلام محمد کے بیٹے ہیں، ان کا تعلق گجرات سے ہے۔
ایئر مارشل ظہیر احمد بابر سدھو فائٹر اسکواڈرن اور آپریشنل ایئر بیس کی کمانڈ بھی کرچکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق گجرات سے تعلق رکھنے والے وہ تیسرے سروسز چیف ہیں، اس سے قبل گجرات سے تعلق رکھنے والے ایڈمرل محمد شریف اور جنرل راحیل شریف بھی سروسز چیف رہ چکے ہیں۔
سبکدوش ہونیوالے ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کو ان کی شاندار پیشہ ورانہ خدمات پر نشان امتیاز (سول) سے نوازا گیا، صدر مملکت عارف علوی نے انہیں تمغہ عطاء کیا۔