تربیتی کیمپ کیلیے کھلاڑیوں کی کوویڈ-19 ٹیسٹنگ مکمل

ایک کھلاڑی کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے
فوٹو: پی سی بی
فوٹو: پی سی بی
فوٹو: پی سی بی

دورہ جنوبی افریقہ کےلیے قومی کرکٹ ٹیم کے ون ڈے اور ٹی 20 اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کوویڈ-19 ٹیسٹنگ مکمل کرلی گئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق اسکواڈ میں شامل مجموعی طور پر 35 افراد کے کوویڈ 19 ٹیسٹ لیے گئے تھے، تمام کھلاڑیوں کی کوویڈ-19 ٹیسٹنگ گزشتہ روز 16مارچ کو کرائی گئی تھی۔ جس میں صرف ایک کھلاڑی کا ٹیسٹ مثبت آیا۔

قومی اسکواڈ دورہ جنوبی افریقہ سے قبل تربیتی کیمپ کےلیے جمعہ کے روز قذافی اسٹیڈیم لاہور پہنچ جائے گا۔

بورڈ کے مطابق جس کھلاڑی کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، اس کا اب دوبارہ جمعرات کو اس کی رہائشگاہ پر ٹیسٹ لیاجائے گا، اگر ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آتی ہے تو اس کھلاڑی کو لاہور آنے کی اجازت دی جائے گی، جہاں 2 روزہ آئسولیشن کے بعد اس کا تیسرا ٹیسٹ لیا جائے گا

PakvSA

COVID-19

Tabool ads will show in this div