فضل الرحمان کو ہاتھ ہونے کا بتادیا تھا،شیخ رشید

لانگ مارچ منسوخ کرکے پی ڈی ایم نے ایک اچھا فیصلہ

شیخ رشید احمد نےکہا ہے کہ وزارتِ داخلہ نےکسی کام میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی ہے۔ نواز شریف نے پاسپورٹ کی تجدید کروانی ہے اور حکومت مختصر دورانیے میں یہ کرسکتی ہے۔مولانا فضل الرحمان کو بتادیا تھا کہ ان کے ساتھ ہاتھ ہوگا۔

بدھ کواسلام آباد میں وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنسں کرتےہوئے کہا کہ لانگ مارچ منسوخ کرکے پی ڈی ایم نے ایک اچھا فیصلہ کیا ہے۔وزارت داخلہ نے پہلے ہی کہا تھا قانون آئین کا احترام کریں گے۔

نوازشریف سےمتعلق ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم اگر لندن سے پاکستان آنا چائیں تو   ایمرجنسی ٹرویلنگ چائیےاور24گھنٹے پاسپورٹ جاری کرسکتے ہیں۔

پاسپورٹ سےمتعلق ان کا کہنا تھا کہ پاسپورٹ نادرا میں دس دس سال سے تعینات لوگوں کو تبدیل کریں گے۔ ویزہ آن لائن کرکےکرپشن ختم ہوئی ہےجبکہ تمام ممالک میں نادرا پاسپورٹ آفسیرز کو واپس بلا رہے ہیں۔

اپوزیشن سےمتعلق ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کیخلاف پی ڈی ایم کا ایک ہی ایجنڈا ہے۔پی ڈی ایم کےبیانیےکوعوام نےمستردکردیاہے۔آصف زرداری کارڈسینےسےلگاکرکھیلتےہیں۔اپوزیشن اسمبلیوں میں آئےاوراصلاحات کرے۔

معاشی اورملکی معاملات پر وزیرداخلہ نے بتایا کہ وزیراعظم نے 8ارب روپے کا رمضان پیکج دیا ہےجبکہ مہنگائی کوکنٹرول کرنا سرِفہرست ہے۔پاکستان میں دو نئے ڈیم بنانے جا رہے ہیں اورڈیم سے بجلی سستی اورروزگار میں اضافہ اور ترقی ہوگی۔

shaikh rasheed ahmed

Tabool ads will show in this div