سائرہ اورشہروزکوبڑی اسکرین پرساتھ دیکھنےکیلئےتیاررہیں

فلم پروڈکشن کےآخری مراحل میں ہے

سائرہ یوسف اورشہروزسبزواری کے مداحوں کو شاید ہی یاد ہو کہ یہ جوڑی علیحدگی سے قبل ایک فلم میں اکٹھےکام کررہی تھی۔

صدف کنول سے شادی پرشہروز کو شدید تنقید کاسامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد یہ معاملہ ٹھںڈا ہوگیا لیکن علیحدگی سے قبل یہ جوڑا جس فلم میں کام کررہا تھا وہ اب پروڈکشن کے آخری مرحلے میں ہے۔

فلم کے حوالےسے تفصیلات تو کبھی منظرعام پرنہیں آئیں لیکن سائرہ اور شہروز نےفروری 2018 میں مداحوں کو اس حوالے سے بتایا تھا۔

ایکسپریس ٹریبیون میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق اس جوڑی نے ویلنٹائن ڈے پر انسٹاگرام پرتصویر شیئرکی تھی جس کے کیپشن میں شہروز نے ''سائی'' اور سائرہ نے ''روز'' لکھا تھا۔

سائروز (سائرہ، شہروز) ان دونوں کے ناموں کا مخفف ہے جوتاحال سائرہ کی انسٹاآئی ڈی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے بات کرتے ہوئے شہروز سے پوچھا گیا کہ کیا ان کا فلموں کا انتخاب صحیح ہے تو ان کا کہناتھا کہ میں نے میں نے زندگی میں کبھی کوئی غلط انتخاب نہیں کیا، کوئی بھی کام کرنے سے پہلے بسم اللہ کہتا ہوں اور اپنے طور پربہتر کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔

شہروز نے بتایا کہ وہ ان دنوں 3 فلموں میں کام کررہے ہیں جن میں سے ایک سابقہ اہلیہ سائرہ کے ساتھ ہے اور اس فلم کا صرف ایک گانا باقی ہے جس کی شوٹنگ رواں مہینے کی 25 ، 26 اور 28 تاریخ کو ہوگی۔

سائرہ اور شہروز کی ایک ساتھ یہ دوسری فلم ہوگی، اس سے قبل دونوں فلم '' چلے تھے ساتھ '' میں کام کرچکے ہیں۔

شادی کے 8 سال بعد رواں سال مارچ میں سائرہ اور شہروز کی راہیں جدا ہونے کے بعد 31 مئی کو شہروز نے ماڈل صدف کنول کے ساتھ اپنی شادی کا اعلان کیا تھا۔ سوشل میڈیاصارفین میں سے بیشتر نے دونوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سائرہ کے ساتھ ہمدردی کااظہارکیا۔

سال 2012 میں پسند کی شادی کرنے والے شہروز ، سائرہ کے درمیان اپریل 2020 میں علیحدگی ہوگئی تھی جس کے بعد انہوں نےسوشل میڈیا پر طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے میڈیا اور عوام سے درخواست کی تھی کہ ان کی پرائیویسی کااحترام کیا جائے۔ سائرہ اور شہروز کی بیٹی نورے کی پیدائش 2014 میں ہوئی تھی۔

تنقید کا سامنا کرنے والے شہروز نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ پہلی اہلیہ سائرہ یوسف سے علیحدگی کے پیچے صدف کا کوئی کردارنہیں تھا ۔ میرے خاندان اور میرے بارے میں جو کچھ کہا جارہا ہے میں اس کا دفاع کروں گا کیونکہ میں ایک سچا آدمی ہوں۔

Shahroz Sabzwari

SYRA YOUSUF

SAIRA YOUSUF

Tabool ads will show in this div