ملتان: وارداتوں کی روک تھام کے لیے موبائل ایپ متعارف

ڈولفن فورس اورمحافظ اسکواڈ نےایپلی کیشن کا استعمال شروع کردیا
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/03/Mul-Mobile-Application-Aslive-15-03.mp4"][/video]

ملتان میں جرائم کی روک تھام کے ليےپولیس نےای پوسٹ موبائل ایپلیکیشن متعارف کروادی ہے۔اس ایپ کےذریعےچیک پوسٹوں پرموجود پولیس اہلکارموبائل کےذریعےمشکوک شخص کا تمام ڈیٹا اور ریکارڈ چیک کرسکیں گے۔ پولیس ناکوں پر موجود اہلکار وں کے موبائل فونز میں ایپ انسٹال ہوگی۔ ایس ایس پی آپریشن ذیشان حیدرنےبتایا ہے کہ یہ قدم ٹیکنالوجی کی طرف پولیس کو لے جانے کے لیے اہم ہے۔اس ایپ میں چوری شدہ گاڑی کا ڈیٹا اور اشتہاری ملزمان کا ڈیٹا موجود ہوگا۔ ڈولفن فورس اور محافظ اسکواڈ نے ایپلی کیشن کا استعمال بھی شروع کردیا ہے۔

Tabool ads will show in this div