اپوزیشن کی سیاست کیسز کے گرد گھومتی ہے،فواد

پارلیمنٹ میں آکر اس کو فعال کریں
Mar 17, 2021
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/03/Fawad-Choudhry-naya-din-web.mp4"][/video]

فوادچوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں الیکشن کمیشن سمیت اصلاحات اور گورننس کی ضرورت ہے اور اس سلسلے میں اپوزیشن سے تعاون اور مدد درکار ہے۔

بدھ کوسماء کے پروگرام نیا دن میں بات کرتے ہوئے وفاقی وزیرفوادچوہدری نے بتایا کہ پاکستان میں 24 گھنٹے کسی سے لڑ نہیں سکتے۔ملک میں ہر جگہ سیاست پر ہی بات ہورہی ہوتی ہے اور معاشرے میں اس کا بہت اثر ہے۔انھوں نے بتایا کہ حکومت اور اپوزیشن کو مل کر بڑی اصلاحات کی جانب بڑھناچاہئے۔

مریم نواز سے متعلق فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ان کی سیاست نابالغوں کی سیاست ہے۔ ان کی والدہ اور دادی کا انتقال لندن میں ہوا اور وہاں رہنے سے کسی کی موت نہیں ٹل سکتی۔ جب لیڈر سیاست کرتا ہے تو وہ لوگوں کےساتھ رہتا ہے۔اگر کیسز کا سامنا بھی نہیں کرنا تو صرف بہانےہیں۔

 مزیدپڑھیں: تمام جماعتیں استعفوں پر متفق ہیں، مولانا فضل الرحمان

فوادچوہدری نے کہا کہ نوازشریف جدوجہد پر یقین نہیں رکھتے اور وہ پاکستان صرف اقتدار کےلیے آنا چاہتے ہیں۔انھوں نےکیسزکا بھی سامنانہیں کرناپیسے بھی واپس نہیں کرنےہیں،اس لیے ان کی سیاست ختم ہوگئی ہے۔

سینیٹ انتخابات سےمتعلق فواد چوہدری نے کہا کہ پی ڈی ایم کی قیادت پر کیسز ہیں اور وزیراعظم ان کیسز کو ختم کرنے کےلیے تیار نہیں ہیں ۔ لہذا اپوزیشن کی ساری سیاست ان کیسز کےاردگرد گھومتی ہے،اس کے علاوہ ان کی کوئی سیاست ہی نہیں ہے۔ حکومت یہ کہتی ہے کہ کیسز کا سامنا عدالتوں میں کرے اور پارلیمنٹ میں آکر اس کو فعال کریں اور اصلاحات کی بات کریں۔

مزیدپڑھیں: آصف زرداری نے استعفوں کونوازشریف کی واپسی سے مشروط کردیا

اس حوالےسےانھوں نےٹویٹ کرتےہوئے بھی کہا ہے کہ سیاسی استحکام ملک کی ضرورت ہے، اچھی بات ہے اپوزیشن لانگ مارچ سے پیچھے ہٹی ہے، پارلیمان میں ایک قدم آگے بڑھیں اور انتخابی اصلاحات سے بات چیت کا آغاز کریں۔

FAWAD CHAUDARY

Tabool ads will show in this div