حمزہ علی عباسی اسکالر محمد علی مرزا کیلئے دعاگو
سابقہ اداکار حمزہ علی عباسی نے مذہبی اسکالر انجینئر محمد علی مرزا کے قاتلانہ حملے پر شدید زخمی ہونے پر دعا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
حمزہ علی عباسی کا اپنے پیغام میں کہناتھا کہ میری دعائیں،نیک خواہشات انجینئر محمد علی مرزا کے ساتھ ہیں۔
Prayers & Best Wishes for #EngineerMuhammadAliMirza No doubt he has played a very good role in clearing a lot of superstitious religious beliefs prevalent in the Muslim masses.
— Hamza Ali Abbasi (@iamhamzaabbasi) March 15, 2021
انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ محمد علی مرزا نے مسلمانوں میں پائے جانے والے بہت سے توہم پرست مذہبی عقائد کو ختم کرنے میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔
محمد علی مرزا پر حملہ اتوار 14 مارچ کو کیا گیا تھا۔ معروف اسکالر معمول کے مطابق اپنی ریسرچ اکیڈمی میں تدریس کے لیے موجود تھے کہ اسی اثنا میں نامعلوم حملہ آور ان کی جانب لپکا اور چاقو سے ان کے گردن کی جانب وار کیا تاہم بروقت خود کو بچاتے ہوئے چاقو ان کے بازو میں پیوست ہوگیا۔
درس میں موجود افراد نے حملہ آور کو فوری قابو کرلیا اور پولیس کو اطلاع دی۔ ملزم کی شناخت شہزاد علی کے نام سے کی گئی ہے، جو لاہور کا رہائشی ہے۔ پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کرتفتیش شروع کردی۔ حملے کے بعد محمد علی مرزا کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔