بنوں،پولیس چوکی پرحملہ ناکام،جوابی کارروائی،دہشتگردہلاک،ساتھی فرار

اسٹاف رپورٹ
بنوں : بنوں شیخ لنڈک پولیس چوکی پر دہشت گردوں نے بھاری ہتھیاروں کے ساتھ حملہ کردیا، جس سے دو پولیس اہل کار زخمی ہوگئے، تاہم پولیس کی جوابی اور بروقت کارروائی سے ایک دہشت گرد ہلاک  اور اس کے ساتھی  حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شیخ لنڈک پولیس چوکی پر شدت پسندوں کی جانب سے حملے میں دستی بموں اور راکٹ داغے گئے،جس سے چیک پوسٹ کو نقصان پہنچا،جب کہ دو پولیس اہل کار زخمی بھی ہوئے، چیک پوسٹ پر اٹھارہ سے بیس اہلکار تعینات تھے،،پولیس کی جانب سے بھر پور جوابی کارروائی سے ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا جبکہ ساتھی حملہ آور فرار موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ایس پی بنوں اقبال کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی رات ساڑھے 3بجے کے قریب 25 سے 30 شدت پسندوں نے پولیس چوکیپر حملہ کیا۔ حملہ آوروں نے چوکی پر 12 سے 15 راکٹ داغے اور فائرنگ کی۔ فائرنگ کا تبادلہ ایک گھنٹے تک جاری رہا۔ سماء

investors

Tabool ads will show in this div