تیل کی قیمتیں بڑھیں تو ملک میں بجلی مہنگی ہوگی، عمرایوب

کے الیکٹرک کو400 میگاواٹ اضافی بجلی فراہم کی جائے گی

وفاقی وزیرتوانائی عمرایوب نےکہا ہے کہ عالمی سطح پر خام تيل کی قيمت بڑھی تو ظاہر ہے کہ پاکستان ميں بجلی مہنگی ہوگی۔ایک چھوٹا طبقہ اپنے مقاصد کیلئے نجکاری کا مخالف ہے۔گرمیوں میں بجلی کی پیک ڈیمانڈ 24 ہزار500 میگاواٹ سے زیادہ ہوگی۔

سماء کوخصوصی انٹرویودیتےہوئے وزیر توانائی عمر ایوب نےبتایا کہ کے الیکٹرک کو 400  میگاواٹ اضافی بجلی فراہم کی جائے گی اورکراچی کو 800 نہیں بلکہ 1200 میگاواٹ بجلی دیں گے۔

عمرايوب نےبتایا کہ ملک میں 70 فیصد بجلی درآمدی فیول سے پیدا ہوتی ہے۔بجلی کے نرخ نہ بڑھے تو سرکلرڈیٹ میں اضافہ ہوگا اوربجلی مہنگی ہونے کی ذمہ دار تحریک انصاف کی حکومت نہیں۔

عمرایوب نےبتایا کہ کابینہ کی توانائی کمیٹی نے سرکلرڈیٹ منیجمنٹ پلان منظورکرلیا ہے۔انھوں نے یہ تاثر غلط قرار ديا کہ نجکاری سے بجلی کی تقسيم کار کمپنيوں کے ملازمين بے روزگار ہوں گے، بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں پہلے ہی عملے کی قلت ہے۔عمرایوب نےيہ دعویٰ بھی کيا کہ 3 سال ميں گردشی قرضے ميں اضافہ رُک جائے گا اور بیلنس موجود رہےگا۔

POWER TARRIF

Tabool ads will show in this div