خیبر ایجنسی،پاک افغان سرحد پردھماکا،دو اہل کار شہید

ویب ڈیسک:
جمرود: خیبر ایجنسی کے علاقے جمرود میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے دو خاصہ دار فورس کے اہل کار شہید ہوگئے۔

خاصہ دار فورس کے ذرائع کے مطابق تحصیل جمرود کے علاقے تختہ بیگ چیک پوسٹ کے قریب پاک افغان شاہراہ پر سیکیورٹی اہل کار معمول کی ڈیوٹی پر تعینات تھے۔ بم دھماکا سڑک کنارے نصب بارودی مواد پھٹنے سے ہوا۔ جس سے دونوں اہل کار موقع پر ہی شہید ہوگئے۔ اہل کاروں کے جسد خاکی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔  دھماکلے کے بعد علاقے سے نیٹو کنٹینرز کی آمد و رفت معطل ہوگئی۔ سیکیورٹی فورسز کا علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ سماء

شہید

demand

gulf

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div