وزیر اعظم کی پسندیدہ وادی میں برفباری،سیاح امڈ آئے

وادی کمراٹ اور لواری کے مناظر جنت نظیر

وزیر اعظم عمران خان کے پسندیدہ مقامات میں سے ایک وادی کمراٹ اور ضلع دیر کے چند دیگر سیاحتی مقامات پر برفباری سے ان علاقوں کا حسن دوبالا ہوگیا اور ملک بھر کے سیاح قدرت کے ان خوبصورت مقامات سے لطف اندوز ہونے جوق در جوق وہاں پہنچنے لگے۔ چار روز سے جاری برفباری کے بعد خصوصاً کمراٹ اور لواری پاس کے علاقوں میں سڑکيں برف سے سفید پوش ہوچکی ہیں اور سیاح مشکل راستے طے کرکے وہاں پہنچ رہے ہیں تاہم وطن عزیز کے ان جنت نظیر علاقوں اور وہاں کے فلک بوس پہاڑوں و حسین مناظر دیکھ کر سیاحوں کی ساری تھکن دور ہوجاتی ہے۔ دیکھیے رپورٹ۔

SNOW FALL

lowari

kumrat valley

Tabool ads will show in this div