ریس لگانےپرمسافروں کےہاتھوں ڈرائیوروں کی پٹائی

واقعہ مریدکے روڈ پر پیش آیا

شکرگڑھ میں مسافر بسوں کی ریس پر سواریاں آپے سے باہر ہوگئیں اور ڈرائیورز پر تشدد شروع کردیا۔

دونوں مسافر بسوں کے ڈرائیورز نے مریدکے روڈ پر 25منٹ تک ریس لگائی جس پر مسافر چراغ پَا ہوگئے۔

دونوں بسوں کی ریسنگ کے دوران ایک بس نے سراج اڈا جگہ پر دوسری بس کو روک لیا جس کے بعد مسافروں نے دونوں ڈرائیورز کی پٹائی شروع کردی۔ تاہم دیگر مسافروں نے دونوں ڈرائیورز کو مزید تشدد سے بچالیا۔

Tabool ads will show in this div