وفاقی حکومت کاچیف الیکشن کمشنراور اراکین سے مستعفی ہونیکا مطالبہ

وفاقی وزیرتعلیم شفت محمود کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے میں ناکام رہا ہے اس لیے چیف الیکشن کمشنر اور ان کے ممبران استعفیٰ دیں۔
وفاقی وزراء فواد چوپدری، شبلی فراز اور شفقت محمود نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن سینیٹ انتخابات کو شفاف بنانےمیں ناکام رہا ہے، ملک کی سب سے بڑی جماعت پی ٹی آئی کو الیکشن کمیشن پر کوئی اعتماد نہیں الیکشن کمیشن انتخابات میں بری طرح ناکام رہا ہے۔
رہنماء تحریک انصاف شفقت محمود نے کہا کہ تحریک انصاف واحدجماعت ہےجس نےکرپشن پر اپنے کارکنان کے خلاف ایکشن لیا، حکومت کا پہلے دن سے مؤقف ہے کہ سینیٹ انتخابات اوپن ووٹنگ سے ہونے چاہئیں، وزیراعظم شفاف انتخابات کے حامی ہیں۔
ویڈیو: شہباز گل کے چہرے پر سیاہی پھینک دی گئی
شفقت محمود نے مزید کہا کہ شہباز گل پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، ن لیگ نے سیاست میں تشدد کا وطیرہ اپنایا ہوا ہے، ان کے پاس دلیل نہ ہو تو اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آتے ہیں۔
دوسری جانب اليکشن کميشن سے استعفے کے مطالبے پر نون ليگی رہنماء طلال چوہدری نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فارن فنڈنگ کيس کا فيصلہ آنے والا ہے اور حکومت کی چوری پکڑی گئی ہے جس کے باعث يہ فيصلے سے پہلے اليکشن کميشن کو ہی ختم کرنا چاہتے ہيں۔
پیپلزپارٹی کے رہنماء نيئر بخاری نے کہا کہ چيف اليکشن کمشنر پر کوئی الزام ہے تو اُسے سامنے لايا جائے، حکومت اگر اُنہيں ہٹانا چاہتی ہے تو آئين ميں طريقہ کار موجود ہے۔ پيپلزپارٹی ہميشہ آئين اور قانون کا راستہ اختيار کرے گی۔