دس ارب درخت لگانا ہمارا چیلنج ہے، وزیراعظم عمران خان

منصوبے سے پورے ملک کو فائدہ ہوگا

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/03/Imran-Khan.mp4"][/video]

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمارا ایک بڑا مسئلہ موسمیاتی تبدیلی بھی ہے۔ 10بلین درخت لگا کر آنے والی نسلوں کا مستقبل محفوظ کر رہے ہیں۔ اس مںصوبے سے پورے پاکستان کو فائدہ ہوگا۔

نوشہرہ میں زیتون کی شجر کاری مہم کے دوران خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ زیتون کو دنیا بھر میں ایکسپورٹ کیا جا سکتا ہے، دس ارب درخت لگانا ہمارا چیلنج ہے۔ نوشہرہ میں زیتون کی شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ زیتون کی کاشت سے پاکستان خوشحال ہوگا۔ مںصوبے سے پورے پاکستان کو فائدہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا چیلنج فوڈ سیکیورٹی ہے، دوسرا چیلنج غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کا ہے جبکہ تیسرا چیلنج نوجوانوں کو نوکریاں دینا ہے۔ جب حکومت ملی تو پاکستان کا مالیاتی خسارہ تاریخی تھا۔ دنیا میں ماحولیاتی تبدیلی بڑا چیلنج بن چکی ہے، پاکستان کی برآمدات میں اضافہ اور درآمدات میں کمی ہوئی ہے۔

قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان نے نوشہرہ میں زیتون کی شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔ اس دوران وزیر اعظم کو شجر کاری مہم سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔

وزیر اعظم عمران خان کو شجر کاری مہم سے متعلق دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ زیتون کی فروغ 10 بلین ٹری پلان کا حصہ ہے۔ زیتون کی شجرکاری دس بیلین ٹری سونامی پروگرام کا حصہ ہوگی، پروگرام کے تحت ملک بھر میں موزوں مقامات پر زیتون کی شجر کاری کی جائے گی۔

IMRAN KHAN

OLIVE

NOWSHERA

Tabool ads will show in this div