آئی ایس پی آرکانیانغمہ''ایک قوم ایک منزل''سنیے
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے 23 مارچ کی مناسبت سے نیانغمہ '' ایک قوم ، ایک منزل'' جاری کیا ہے۔
ویڈیو کے آغازمیں بانی پاکستان قائداعظم کو ہجرت کے بعد ہزاروں افراد کے مجمع سے خطاب کرتے دکھایا گیا ہے۔
اس کے علاوہ ویڈیو میں چاروں صوبوں کی ثقافت اجاگرکرنے کے علاوہ مرحوم کوہ پیما محمد علی سدپارہ اور فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کی خدمات کا بھی اعتراف کیا گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق تئیس مارچ 1940 وہ تاریخی دن ہے جب برصغیر کے مسلمانوں نے اتحاد ، عقیدے اور نظم و ضبط کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک علیحدہ وطن کے قیام کی قرارداد پاس منظور کی تھی ۔
یہ نغمہ '' ایک قوم، ایک منزل '' 81 سال بعد ، اتحاد و ابھرنے والی قوت اور پاکستانیوں کے ناقابل قبول عزم کے اسی نظریہ پر روشنی ڈالتا ہے۔
آئی ایس پی آر نے یو ٹیوب پرجاری کی ویڈیو تفصیلات میں لکھا کہ علی ظفر اورآئمہ بیگ نے دل وجان سے اسے گایا ہے۔
نغمے کے بول عابد حسن نے لکھے جبکہ میوزک پروڈیوسرسرمد غفور ہیں۔