ايک قوم، ايک منزل: 23مارچ کيلئے خصوصی نغمہ جاری

وطن سے محبت اور قومی اتحاد کا پیغام
فائل فوٹو
فائل فوٹو

یوم پاکستان کی مناسبت سے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے نیا ملی نغمہ جاری کردیا۔

یوم پاکستان کی مناسبت سے آئی ایس پی آر نے نیا ملی نغمہ ’ایک قوم، ایک منزل‘ جاری کیا۔ نغمے میں وطن سے محبت اور قومی اتحاد کا پیغام دیا گیا ہے۔

ملی ںغمے کوگلوکارعلی ظفر اور آئمہ بیگ نے گایا ہے جبکہ نغمے کی کمپوزیشن کو بھی علی ظفر نے ترتیب دیا ہے۔

نغمے کا ٹیزر اور پرومو پہلے ہی جاری کیا گیا تھا، جس میں بانی پاکستان قائداعظم کی پاکستان حاصل کرنے کیلیے دی جانے والی قربانیوں کا پیغام کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ پرومو کو اب تک 50ہزار سے زائد باردیکھا جاچکا ہے۔

pak army

DG ISPR

Aik Qaum

23rd March 2021

Aik Manzil

Tabool ads will show in this div