موجودہ مالی سال کےپہلے8 ماہ:برآمدات ميں اضافہ

حجم سولہ ارب تيس کروڑڈالر رہا
[caption id="attachment_1752457" align="alignnone" width="680"] فوٹو: اے ایف پی[/caption]

موجودہ مالی سال کے پہلے8 ماہ ميں برآمدات ميں چار اعشاريہ دو نو فيصد اضافہ ہوا ہے اورحجم سولہ ارب تيس کروڑڈالر رہا۔

ادارہ شماريات نے رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے تجارتی اعدادوشمار جاری کرديئے۔

رپورٹ کے مطابق جولائی تا فروری برآمدات میں چار اعشاريہ دو نوفیصد اضافے کيساتھ سولہ ارب تيس کروڑ ڈالررہيں۔اس دوران درآمدات سات اعشاريہ چار نوفیصد اضافے سے تينتيس ارب چوراسی کروڑ ڈالرتک پہنچ گئیں۔

تجارتی خسارے میں دس اعشاريہ چھ چار فیصد یعنی ایک ارب اڑسٹھ  کروڑڈالراضافہ ہوا۔جولائی تا فروری تجارتی خسارہ سترہ ارب تريپن کروڑ ڈالرز تک پہنچ گیا۔گزشتہ سال اسی مدت میں تجارتی خسارہ پندرہ ارب پچاسی کروڑ ڈالرتھا۔

Tabool ads will show in this div