بورے والا: مسافر کوچ کا حادثہ، 4افراد جاں بحق

زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا

Accident

بورے والا کےعلاقےظہیر نگر کے قریب دو مسافر کوچز کےحادثے میں 4 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد مسافر زخمی ہوگئے۔

ہفتےکی صبح ہونے والے اس ٹریفک حادثےمیں مرنے والوں میں دو بچے اور ایک خاتون شامل ہیں۔ زخمیوں اورلاشوں کوٹی ایچ کیواسپتال منتقل کردیا گیا۔حادثے کا شکار ہونےوالےکوسٹر میں 35 سے زائد مسافر سوار تھے اور مسافر بس بورے والا سے ملتان جارہی تھی۔پولیس نے بتایا ہے کہ دوسری مسافر بس ملتان سے بورے والا آرہی تھی۔اسسٹنٹ کمشنر بورے والاعمرفاروق نےکہا ہے کہ اس نوعیت کے حادثات روکنے کےلیےکوششیں جاری ہیں۔ انھوں نے زخمیوں کےبہترعلاج کا یقین بھی دلایا۔شہریوں کا کہنا ہےکہ آئےروز ٹریفک کےحادثات میں انسانی جانوں کا جو ضیاع ہوتا ہے اس میں ٹریفک پولیس کی مبینہ غفلت ہے جو ٹریفک قوانین پر عملدرآمد نہیں کرواتی۔

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div