دورہ جنوبی افریقہ و زمبابوے کیلیے قومی اسکواڈز کااعلان

سرفراز تینوں فارمیٹ اور حفیظ کی ٹی20 میں واپسی
فوٹو: ٹوئٹر
فوٹو: ٹوئٹر
فوٹو: ٹوئٹر

قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کیلیے قومی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈز کا اعلان کردیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے ٹی20 اسکواڈ میں محمد حفیظ کی واپسی ہوئی ہے جبکہ سرفراز احمد بھی تینوں فارمیٹ میں اسکواڈز کا حصہ ہیں۔

 چیف سلیکٹر محمد وسیم کے مطابق ون ڈے اسکواڈ میں کپتان بابر اعظم، امام الحق، عبداللہ شفیق، فہیم اشرف، محمد نواز، محمد رضوان، سرفراز احمد شامل ہیں جبکہ ارشد اقبال، شرجیل خان اور شاداب خان کو ٹی20 اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان سپر لیگ میں شاندار پرفارمنس پر نوجوان فاسٹ بولر شوہنواز ڈاھانی اور نعمان علی کو بھی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا۔

دوسری جانب پی ایس ایل میں پرفارم نہ کرنے پر حسین طلعت، افتخار احمد، زاہد محمود اور خوشدل شاہ کو قومی ٹی20 ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا ہے۔

سلیکٹر محمد وسیم کا کہنا تھا کہ زاہد محمود تھوڑے بدقسمت رہے ہیں، ان کی پرفارمنس اچھی تھی، زاہد محمود کو شاداب کے ان فٹ ہونے کی وجہ سے موقع دیا گیا تھا۔ نوجوان عامر یامین اور عماد بٹ کی پرفارمنس خاطرخواہ نہیں رہی۔

چیف سلیکٹر محمد وسیم کا مزید کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ سیریز بہترین رہی، نئے لڑکوں کو موقع دیا جنہوں نے پرفارم کیا، تین ورلڈ کپ آرہے ہیں ان کو دیکھ کر ٹیم بنا رہے ہیں۔

test squad

T20 squad

mohammad wasim

#PakvZim

PakvSA

Tabool ads will show in this div