کوئٹہ: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 2 دہشت گرد گرفتار

دہشت گرد فورسز پر حملہ کرنا چاہتے تھے
فائل فوٹو
فائل فوٹو
فائل فوٹو

کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ سے سی ٹی ڈی نے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ موصول خفیہ معلومات کے مطابق کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے دو دہشتگردوں کے کوئٹہ پہنچنے کی اطلاعات تھیں، جو فورسز پر حملے کی غرض سے یہاں پہنچ رہے تھے۔

سی ٹی ڈی کوئٹہ کی ٹیم نے موصول معلومات پر لنک سریاب روڈ پر چھاپہ مار کر دونوں دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ کالعدم تنظیم کے کارندوں کی شناخت سید اویس شاہ اور جہانزیب بلوچ کے ناموں سے کی گئی ہے۔

ملزمان کے قبضے سے دھماکا خیز مواد اور بم بنانے میں استعمال ہونے والے آلات بھی برآمد کئے گئے ہیں۔ تفتیش میں دونوں دہشت گردوں نے اعتراف کیا ہے کہ بی ایل اے کے رہنماؤں نے انہیں کوئٹہ میں دہشت گرد کارروائیوں کا ٹاسک دے رکھا تھا۔

سی ٹی ڈی ترجمان نے بتایا کہ ملزمان نے کوئٹہ میں موجود بی ایل اے کے دیگر کارندوں کے بارے میں بھی معلومات دیں جن کی گرفتاری کے لئے مزید چھاپے مارے جارہے ہیں۔ سی ٹی ڈی نے گرفتار دہشتگردوں کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی کوئٹہ میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

BLA

Tabool ads will show in this div