نیٹ فلکس کا پاس ورڈ شیئرکرنےوالے ہوشیارباش

صارفین کو اکاؤنٹ کی تصدیق کرنی ہوگی
[caption id="attachment_2214894" align="alignnone" width="800"] تصویر: نیٹ فلکس[/caption]

دوستوں اورفیملی کے ساتھ نیٹ فلکس کا پاس ورڈ شیئرکرنے والوں کیلئے اچھی خبر نہیں ہے، اسٹریمنگ سروس پاس ورڈ شیئرنگ کیخلاف کریک ڈاؤن پرغورکررہی ہے۔

سی این این کے مطابق نیٹ فلکس کی جانب سے منتخب صارفین کا ٹیسٹ لیا جارہا ہے جو اپنے اکاؤنٹ کی تصدیق کسی متن یا ای میل کے ذریعہ کرتے ہیں، تاکہ اس اقدام کو یقینی بنایا جاسکے کہ اکاؤنٹ استعمال کرنے والے افراد کو اس کام کا اختیارحاصل ہےیا نہیں۔

نیٹ فلکس کے ترجمان کے مطابق سروس کی شرائط کے ساتھ ممکنہ طور پر اکاونٹ کو گھر کے افراد کےعلاوہ کسی اورکے ساتھ شیئرنہیں کیا جاسکے گا۔

ابھی یہ فیصلہ کرنا باقی ہے کہ یہ اقدام پورے نیٹ ورک پر لاگو کیا جائے گا یا نہیں۔

ایک محتاط اندازے کے مطابق سال 2020 میں نیٹ فلکس کے 37 ملین سے زائد نئے صارفین بنے جبکہ مجموعی طور پر اس کے 200 ملین سے زائد صارفین ہیں۔

تقریبا ڈیڑھ سال قبل اکتوبر 2019 میں نیٹ فلکس کی جانب سے عندیہ دیا جاچکا ہے کہ وہ آنے والے وقتوں میں پاس ورڈ شیئرنگ کا آپشن بند کر دے گی۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی دی سورس ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق ویڈیو اسٹریمنگ سائٹ دیکھنے والے4 اسکرین اکاؤنٹس سروس(ایسا اکاؤنٹ جسے 4 افراد استعمال کرسکتے ہیں) کے 4 لوگوں سے زائد کے زیر استعمال آنے کی خبروں کے بعد نیٹ فلیکس یہ سہولت ختم کرنے پرغورکر رہا تھا۔

ایک اندازے کے مطابق نیٹ فلیکس پر 9 فیصد سے زیادہ افراد پاس ورڈ شیئر کرتے ہیں، جو نیٹ فلیکس کیلئے بھاری مالی نقصان کا سبب بنتا ہے۔

Tabool ads will show in this div