راول پنڈی میں پولیس پر حملوں میں اضافہ

ٹريفک وارڈن کو شہيد کرديا گيا
Mar 12, 2021

ذیل میں آج کی اہم خبروں کا احوال آپ کیلئے دیا گیا ہے۔

راول پنڈی میں 4 دن بعد پولیس پھر شرپسندوں کے نشانے پر، ٹريفک وارڈن کو شہيد کرديا گيا۔

وزیر اعظم عمران خان آج جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں القادر یونیورسٹی میں تعمیراتی کام کا جائزہ اور شجر کاری مہم کا افتتاح کریں گے۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں اسامہ ستی قتل کیس کی سماعت آج ہوگی۔ ملزمان پولیس اہلکاروں پر فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان۔

سندھ یونیورسٹی کے طالب علم عرفان جتوئی کی مبینہ پوليس مقابلے میں ہلاکت، سماجی تنظيموں کا آج اے آئی جی سکھر آفس کے سامنے احتجاج کا اعلان۔

چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخابی معرکہ آن پہنچا۔ بڑے ایوان کی بڑی نشستوں کا فیصلہ آج ہوگا۔ سینیٹ کا اجلاس جمعہ کے روز صبح 10 بجے ہوگا، چیئرمین و ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کے انتخاب کا عمل سہ پہر 3 بجے شروع ہوگا۔

دورہ جنوبی افریقہ اورزمبابوے کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان آج ہوگا۔ چیف سلیکٹرمحمد وسیم قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کریں گے۔

چيني سفير لاہور ميں اورينج ٹرين لائن منصوبے کا دورہ کريں گے۔

گلگت،اسکردو روڈ چاماچو کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند

SENATE

IMRAN KHAN

Tabool ads will show in this div