سینٹ الیکشن میں نمبرز کا گیم
گیلانی اور سنجرانی میں سخت مقابلہ متوقع

سینٹ الیکشن میں اپوزیشن کو اکثریت حاصل ہے تاہم خفیہ رائے شماری میں ووٹ کسی کو بھی دیا جاسکتا ہے، اپوزیشن ہار سکتی جیسے سینٹ الیکشن میں حکومت کو اکثریت کے باوجود شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
حکمراں جماعت تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) سے تعلق رکھنے والے صادق سنجرانی کو اپنا امیدوار نامزد کرچکی ہے جبکہ اپوزیشن نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو مقابلے کیلئے میدان میں اتارا ہے۔
سینٹ انتخابات میں کم ازکم 51ووٹ حاصل کرنے والا یا پھر سادہ اکثریت سے کامیابی حاصل کرنے والا رکن چیئرمین منتخب ہوجائے گا۔ اس حوالے سے سماء کے پروگرام آواز میں علی حید کا تجزیہ سنیے۔