حضرت عباس علمدارکی قربانی،آٹھویں محرم الحرام کےجلوس برآمد

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ
کراچی/فیصل آباد/پشاور/تلہ کنگ : محرم الحرام کے سلسلے میں ملک بھر میں آٹھ محرم کے جلوس نکالے جارہے ہیں۔ عزاداران سید الشہدا کی یاد میں ماتم کررہے ہیں اور کربلا والوں کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کررہے ہیں۔ اس موقع پر سخت سیکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں، کئی شہروں میں فوج کا گشت بھی جاری ہے۔

یوم عاشور قریب آتے ہی ماتم داری اور مجالس کا سلسلہ بھی تیز ہوگیا ہے۔ آج کا دن حضرت عباس علمدار کی قربانی سے منسوب ہے۔ ملک بھر میں آج آٹھ محرم الحرام کے جلوس نکالے جارہے ہیں۔ لاہور میں ذوالجناح کا مرکزی جلوس اندرون موری گیٹ میں امام بارگاہ دربار حسین سے برآمد ہوا اور نماز مغرب کے بعد پام اسٹریٹ میں امام بارگاہ بیت الرضا پہنچ کر ختم ہوگا۔ جلوس کے راستے ميں دودھ اور پانی کی سبيليوں کے علاوہ لنگر کا بھی اہتمام کيا گيا ہے۔

تلہ گنگ میں مرکزی جلوس حسینی امام بارگاہ سے برآمد ہوا جو مختلف راستوں سے ہوتا ہوا حیدری امام بارگاہ پر ختم ہوگا۔ سیکیورٹی کے لئے پولیس کے ساتھ فوجی جوان بھی تعینات کئے گئے ہیں۔ فیصل آباد میں مرکزی امام بارگاہ عزا خانہ شبیر سمیت مختلف مقامات پر مجالس جاری ہیں۔ پولیس اور اسکاؤٹس کے دستے سیکیورٹی پر مامور ہیں۔

اسلام آباد اور راول پنڈی میں بھی جلوس برآمد ہوں گے جن میں عزاداران سید الشہداء کی یاد میں ماتم اور نوحہ خوانی کریں گے۔ اسلام آباد میں جلوس امام بارگاہ جامعتہ المرتضی جی نائن سے برآمد ہوگا اور امام بارگاہ امام صادق پر اختتام پذیر ہوگا۔ راول پنڈی میں علم اور جھولے کے جلوس بیکری چوک اور ڈھوک رتہ سے برآمد ہوں گے۔

پشاور میں مرکزی جلوس سہ پہر امام بارگاہ سید نجف علی شاہ  چوک ناصرخان سے برآمد ہوگا اور واپس اسی مقام پر ختم ہوگا۔ محرم الحرام ميں ہنگو ميں امن و امان کے لئے سخت سيکيورٹی انتظامات کيے گئے ہيں۔ داخلی اور خارجی راستوں کو سيل کرکے پاک افواج ،فرنٹيئر کور ،پوليس ،فرنٹيئر کانسٹيبلری کے اہلکار تعينات کئے گئے ہیں۔ سماء

برآمد

sonia

Tabool ads will show in this div