وزیر آئی ٹی کی ٹک ٹاک پر پابندی کی مخالفت
وزارت کمپنی کے ساتھ کھڑی ہے،امین الحق

وزير برائے انفارميشن ٹيکنالوجی اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما امين الحق نے ٹک ٹاک پر پابندی کی مخالفت کردی۔
اسلام آباد ميں نيوز کانفرنس کے دوران امین الحق نے پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے ملک بھر میں ٹک ٹاک پر پابندی کے حکم کے حوالے سے کہا کہ جہاں ايسا ہوگا وزارت آئی ٹی کمپنی کے ساتھ کھڑی ہوگی۔
ٹک ٹاک پر عدالت نے پابندی لگادی
واضح رہے کہ جمعرات کو چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ قیصررشید خان نےغیراخلاقی مواد روکنے تک ٹک ٹاک ایپ بند رکھنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
چیف جسٹس کے ریمارکس تھے کہ ٹک ٹاک پرجوویڈیوز اپ لوڈ ہوتی ہیں یہ ہمارے معاشرے کو قابل قبول نہیں ہے۔ ان کے مزید ریمارکس تھے کہ ٹک ٹاک ویڈیوز سے معاشرے میں فحاشی پھیل رہی ہے لہِذا اسے فوری طورپر بند کیا جائے۔
IT MINISTER
MQM Pakistan
TIK TOK
تبولا
Tabool ads will show in this div