ماڈل گرل ایان علی پر فرد جرم عائد

Ayan Ali Hearing New Rwp 19-11

راولپنڈی: راولپنڈی کی کسٹم عدالت نے کرنسی اسمگلنگ کیس میں ماڈل گرل ایان علی پر فرد جرم عائد کردی، جبکہ ملزمہ نے صحت جرم سے انکار کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے ایان علی کے وکیل لطیف کھوسہ کے تمام اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے فرد جرم عائد کی۔

ایان علی کے وکیل لطیف کھوسہ نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ انکی ملزمہ کے خلاف کوئی ثبوت نہیں، صرف الزامات ہے۔ ماڈل نے کوئی اخلاق سے گری حرکت نہیں کی، اس کا پاسپورٹ واپس کیا جائے۔

کسٹم کے وکیل نے کہا کہ پاسپورٹ دیا تو ایان ملک سے فرار ہوجائیں گی۔ عدالت نے کیس کی سماعت 8 دسمبر تک ملتوی کردی ہے۔

اسلام آباد کسٹم حکام نے ایان علی کو لاکھوں کی رقم کے ساتھ بےنظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 14 مارچ کو گرفتار کیا تھا۔ سماء

custom court

model girl

AYYAN

rawalpindi police

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div