تحریک انصاف کاڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے اپنا امیدوار لانے کافیصلہ

اتحادیوں نے اختیار وزیراعظم کو دیدیا
PM-Imran-Khan

تحریک انصاف کا سینیٹ میں ڈپٹی چیئرمین کیلئے اپنا امیدوار لانے کا فیصلہ کرلیا، تعلق خیبرپختونخوا سے ہوگا۔ سینئر پارٹی قیادت نے مشاورت مکمل کر لی، اتحادیوں نے بھی نامزدگی کا اختیار وزیراعظم کو دے دیا۔

پاکستان تحریک انصاف نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی نشست پر اپنا امیدوار لانے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعظم کی زیر صدارت تحریک انصاف کی سینئر قیادت اور اتحادیوں کا اجلاس ہوا، جس میں ق لیگ، ایم کیو ایم اور بلوچستان عوامی پارٹی سمیت حکمران اتحاد نے امیدوار نامزدگی کا اختیار وزیراعظم کو دے دیا۔

وزیراعظم عمران خان  نے تمام سینیٹرز کو بھی جمعرات کو ملاقات کیلئے بلالیا۔

قائد ایوان شہزاد وسیم نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب میں بھی پیسہ چلنے کا خدشہ ظاہر کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن والوں کا سینیٹ میں اکثریت کا دعویٰ غلط ہے، اپوزیشن کی سیاست پیسے کی سیاست ہے۔

اس سے پہلے پی ٹی آئی کی سینئر قیادت کے اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے مرزا آفریدی، فیصل جاوید اور اعجاز چوہدری کے ناموں پر غور کیا گیا۔

خیبر پختونخوا سے سینیٹ کے ارکان کی زیادہ تعداد کے باعث ڈپٹی چئیرمین کے پی سے لانے کا امکان ہے۔

وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین سینیٹ نے بھی ملاقات کی، وزیراعظم نے صادق سنجرانی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا حکومت اور تمام اتحادی آپ کے ساتھ کھڑے ہیں، پُراُمید ہوں کہ انشاء اللہ کامیابی آپ کی ہوگی۔

اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے چیئرمین سینیٹ کیلئے نومنتخب سینیٹر یوسف رضا گیلانی جبکہ ڈپٹی چیئرمین کیلئے عبدالغفور حیدری کو امیدوار نامزد کیا ہے۔

YOUSUF RAZA GILLANI

SENATE ELCTION

Tabool ads will show in this div