بھارت: بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی حملےمیں شدید زخمی

بھارت کی مشرقی ریاست بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی حملے میں شدید زخمی ہوگئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ممتا بینرجی پر نندی گرم کے علاقے میں اُس وقت حملہ ہوا جب وہ الیکشن میں حصہ لینے کیلیے بطور امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرانے الیکشن کمیشن کے دفتر پہنچیں۔
#WATCH:"Not even one Police official was present. 4-5 people intentionally manhandled me in presence of public. No local police present during program not even SP. It was definitely a conspiracy. There were no police officials for 4-5 hrs in such huge public gathering" says WB CM pic.twitter.com/wJ9FbL96nX
— ANI (@ANI) March 10, 2021
میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ ممتا بینرجی پر گاڑی میں داخل ہوتے وقت حملہ کیا گیا جس کے بعد انہیں شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ 66سالہ ممتا بینرجی کو اندرونی چوٹیں جبکہ انکی ٹانگ بھی ٹوٹ گئی ہے۔

دوسری جانب ممتا بینرجی نے اسپتال سے جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اُن پر قاتلانہ حملہ کیا گیا۔ حملہ آوروں کی تعداد چار سے پانچ تھی تاہم محافظوں کے باعث وہ محفوظ رہیں۔