اداکارہ سونیا حسین ڈرامہ ’موڑ مہاران‘میں نظر آئینگی

اس ڈرامے کے مصنف علی معین ہیں

سونیا حسینین پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی ایک باصلاحیت اداکارہ ہیں جنہوں نے متعدد کامیاب ڈراموں میں کام کیا۔

اداکارہ سونیا حسین نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں ایک تصویر پوسٹ کی جو ڈرامہ ’موڑ مہاران‘کا اسکرپٹ ہے۔

تصویر پوسٹ کرتے ہوئے اداکارہ نے کیپشن میں بتایا کہ انہوں نے یہ ڈرامہ سائن کرلیا ہے جو جلد پیش کیا جائے گا ۔

اس ڈرامے کے مصنف علی معین ہیں جبکہ اس کے ہدایتکار اویس خان ہیں اور سیما طاہر خان اس کو پروڈیوس کریں گی۔

سونیا حسین ڈرامہ ایسی ہے تنہائی ، عشق زہے نصیب ، محبت تجھے الودع اور سراب جیسے متعدد مقبول میں ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں ۔

Sonya Hussyn

Tabool ads will show in this div