بالی ووڈ ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی بھی کرونا کا شکار

ہدایتکار نے خود کو قرنطینہ کرلیا

بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی بھی کرونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی نے کرونا کی تصدیق کے بعد خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق فلم میں مرکزی کردار اداکرنے والی اداکارہ عالیہ بھٹ سمیت فلم کا دیگر عملہ بھی احتیاطاً قرنطینہ میں چلی گئی ہیں۔

سنجے لیلا بھنسالی ان دنوں اپنی نئی فلم 'گنگو بائی کاٹھیاواڑی' کی تکیمل میں مصروف تھے اور فلم کے سیٹ پر ہی ٹیسٹ کے دوران ان میں کرونا کی تصدیق ہوئی۔

sanjay leela bhansali

Tabool ads will show in this div