پی ڈی ایم کوڈپٹی چیئرمین کی پیشکش حکومتی ناکامی ہے

نبیل گبول کی سماء کے پروگرام میں گفتگو

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء نبیل گبول نے دعویٰ کیا کہ یوسف رضا گیلانی 5ووٹوں سے جیت جائیں گے۔

سماء کے پروگرام 7 سے 8 میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو حکومتی اراکین پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کو چور، ڈاکو اور لٹیروں کا اتحاد کہتے تھے آج انہیں کے ایک رہنماء عبدالغفور حیدری کو ڈپٹی چیئرمین سینٹ کا لالچ دے رہیں ہیں منافقت کی کوئی حد ہوتی ہے۔

عبدالغفور حیدری کو ڈپٹی سینٹ کی پیشکش کرنا حکومت کا ناکامی کا اعتراف ہے اور پی ڈی ایم سے حمایت مانگ رہے ہیں، جو ناممکن ہے۔

نبیل گبول نے کہا اگر حکومت ہمارے 7سینیٹرز توڑنے کا اعلان کررہی ہے تو یہ صحیح ہیں اور اگر ہم نے سینٹ الیکشن میں انکے 17اراکین توڑے تو غلط ہے یہ تو کوئی بات نہ ہوئی۔

دوسری جانب جے یو آئی ایف کے رہنماء حافظ حمد اللہ نے کہا کہ ہم عمران خان کی حکومت کو تسلیم نہیں کرتے تو ان کی پیشکش کو کیسے تسلیم کرسکتے ہیں جبکہ انھوں مزید کہا کہ صادق سنجرانی اور پرویز خٹک کی ملاقات ہوئی ہے البتہ یہ نہیں معلوم کہ آفر حکومت نے کی ہے یا نہیں۔

انھوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نے چیئرمین سینٹ کیلیے یوسف رضا گیلانی جبکہ ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے لیے آج شاہد خاقان کی صدارت میں کمیٹی نے جےیو آئی کو سیٹ دینے کا فیصلہ کیا۔

حافظ حمد اللہ نے کہا کہ چیئرمین اخلاقی طور پر اپوزیشن کا ہونا چاہیے کیوںکہ ہمارے 54جبکہ حکومت کے 47 ارکان ہیں۔

Deputy Chairman

Pakistan Democratic Movement

PDM

Tabool ads will show in this div