فواد احمد کی کرونا ٹیسٹ مثبت آنےکی تردید

اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیگ اسپنر فواد احمد نے کویڈ-19 ٹیسٹ مثبت آنے کی تردید کردی۔
پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کے چھٹے سیزن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے فواد احمد نے دوبارہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی خبروں کی تردید کردی ہے۔
Why ya lying 🤥 for? 🤦🏻♂️😑
— Fawad Ahmed (@bachaji23) March 9, 2021
نجی ٹی وی کی صحافی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ فواد احمد کا قرنطینہ میں کیا گیا دوسرا کرونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے جس کے بعد ان کا قرنطینہ بڑھادیا گیا۔ جواب میں فواد احمد نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’جھوٹ کیوں بول رہے ہو؟‘جس پر ایک خاتون صحافی نے ان سے پوچھا کہ حقیقت کیا ہے۔
What is the real story ?@bachaji23 https://t.co/iu2pBvA5uB
— Aalia Rasheed (@aaliaaaliya) March 9, 2021
فواد احمد نے جوابی ٹوئیٹ میں بتایا کہ ان کا گزشتہ روز کیا جانے والا کرونا ٹیسٹ منفی آیا تھا اور اب مزید ایک اور ٹیسٹ کی رپورٹ کا انتظار ہے جس کے منفی آنے کےبعد میں قرنطینہ سے نکل جاؤں گا۔