پاکستان سپرلیگ ٹیموں کی بقیہ میچزلاہور میں کرانیکی تجویز، رپورٹ

کرکٹ بورڈ پی ایس ایل میچز کراچی میں کرانیکا خواہشمند
Mar 09, 2021
[caption id="attachment_2201439" align="alignnone" width="800"]PSL LQ فوٹو: پی سی بی[/caption]

پاکستان سپر لیگ کی 6 میں سے 5 ٹیموں کے مالکان نے پی سی بی کو تجویز دی ہے کہ پی ایس ایل 6 کے بقیہ تمام میچز لاہور میں کرائے جائیں۔

پاکستان کے سب سے بڑے ٹی 20 ایونٹ پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے میچز کھلاڑیوں اور اسٹاف میں کرونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہونے پر جمعرات 4 مارچ کو ملتوی کردیا گیا تھا۔

ایونٹ کا آغاز 20 فروری کو ہوا تھا تاہم 34 میں سے صرف 14 مقابلے ہی ممکن ہو پائے تھے۔

معروف ویب سائٹ ای ایس پی این کرک انفو کے مطابق پاکستان سپر لیگ کی 6 میں 5 فرنچائزز نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے کہا ہے کہ پی ایس ایل 6 کے باقی میچز لاہور منتقل کردیئے جائیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس حوالے سے فیصلہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے آئندہ چند روز میں ہونیوالے اجلاس میں کیا جائے گا۔

پی ای ایس 6 کے طے شدہ شیڈول کے مطابق لاہور کو 10 مارچ سے ایونٹ کے 34 میں سے 14 مقابلوں کی میزبانی کرنی تھی، جس میں منصوبے کے مطابق قذافی اسٹیڈیم لاہور میں فائنل بھی شامل تھا۔

PAKISTAN SUPER LEAGUE 2021

Tabool ads will show in this div