چارسدہ: سرکاری ملازمین میں کرونا، دفتر سیل

چار سدہ میں سرکاری ملازمین میں کرونا کیسز سامنے آنے پر دفتر کو سیل کردیا گیا ہے، جب کہ شہر میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر چار سدہ کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق سروس ڈیلوری سینٹر (ایس ڈی سی) کے اسٹاف میں کرونا وائرس کی تصدیق کے بعد دفتر کو 5 روز کیلئے سیل کر دیا گیا ہے۔
دفتر کے 5 ملازمین میں کرونا وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔
دوسری جانب چار سدہ شہر میں بھی کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز پر شہر کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے۔
اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران ڈسٹرکٹ چارسدہ کے علاقے بالی کرونا، سردارآباد، چترال کورونا، بلال کالونی، ایس ڈی سی آفس، پھٹک روڈ، برج قلے کے علاقے مکمل بند رہیں گے۔
اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو یہاں آنے کی اجازت نہیں ہوگی، جب کہ ان علاقوں کے داخلی اور خارجی پوائنٹس پر بھی پولیس کا سخت پہرہ ہوگا۔
علاقے میں ضروری اشیا کی دکانیں کھلی رہیں گی۔ متعلقہ علاقوں میں ہجوم، تقریبات پر مکمل پابند عائد رہے گی۔ مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کا اطلاق گزشتہ روز 8 مارچ سے شروع ہوا ہے، جو غیر معینہ مدت تک لگایا گیا ہے۔