پشاور میں دفعہ 144 نافذ، شہر میں افغان شہریوں کے داخلے پر پابندی ہوگی

اسٹاف رپورٹ


پشاور : پشاور ميں محرم الحرام کے جلوسوں کی سیکیورٹی يقينی بنانے کے لئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔


پشاور ميں محرم کی سيکيورٹی يقينی بنانے کیلئے شہر ميں دفعہ 144 نافذ اور موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی لگادی گئی،  ضلعی انتظامیہ کے مطابق پابندی کا اطلاق 3 دن تک رہے گا۔


پشاور میں نافذ دفعہ 144 کے تحت افغان مہاجرین بھی شہر میں داخل نہيں ہوسکيں گے۔


ادھر دہشت گردوں کی مذموم کارروائياں بھی جاری ہيں، پشاور رنگ روڈ پر سیکيورٹی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، فورسز کا قافلہ اچینی سے گزرا تو سڑک کنارے نصب بم پھٹ گیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو گرفتارکرلیا۔


 


دوسری جانب صوبائی محکمہ داخلہ نے 8، 9 اور 10 محرم کو ہنگو، ڈی آئی خان اور کوہاٹ میں  مکمل جبکہ پشاور میں جزوی طور پر موبائل سروس بند کرنے کی سفارش کی تھی تاہم وفاقی حکومت نے 9 اور 10 محرم کو موبائل فون کی بندش کا فیصلہ کیا ہے۔ سماء


 


 خیبرایجنسی کی تحصیل جمرود ميں خاصہ دار فورس کی چوکی کے قريب بم دھماکے ميں دو اہلکار زخمی ہوگئے ۔ جنہيں مقامی اسپتال منتقل کرديا گيا ۔ کیمرہ مین زکاء اللہ اورساتھی رپورٹرطارق وحید کے ساتھ بشریٰ بٹ سماء پشاو

میں

کے

پر

rizvi

ban

workers

save

guinea

demand

lookalike

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div