نوشہرہ:ٹک ٹاک بنانے کے دوران نوجوان ٹرین کےنیچےآگیا
واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

نوشہرہ کے علاقے امان گڑھ میں ٹک ٹاک بنانے کے دوران نوجوان ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق مقتول نوجوان کی شناخت 20 سالہ منصور کے نام سے کی گئی ہے۔ وقوعہ کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان اپنے دوستوں کے ہمراہ ریلوے ٹریک پر ریل گاڑی انے کے دوران ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہا تھا۔
پولیس نے مزید بتایا کہ ویڈیو بنانے کے دوران نوجوان ٹرین کی زد میں اکر جاں بحق ہوگیا۔