بلدیاتی انتخابات کا پرانا شیڈول منسوخ، سندھ اور پنجاب میں پولنگ جنوری میں ہوگی

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سیکریٹری اشتیاق احمد نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کا پرانا شیڈول منسوخ کردیا گیا ہے، صرف بلوچستان میں اسی شیڈول کے تحت 7 دسمبر کو انتخابات ہوں گے، سندھ 18 اور پنجاب 30 جنوری جبکہ خیبرپختونخوا اور کنٹونمنٹس میں پولنگ فروری میں ہوگی۔


اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کی ہدایت پر نیا شیڈول تیار کیا جارہا ہے، سندھ اور پنجاب کے کاغذات نامزدگی منسوخ کردیئے گئے ہیں، کاغذات نامزدگی کیلئے فارمز دوبارہ جاری کئے جائیں گے، انہیں جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔


انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کی تیاری مکمل تھی اس لئے وہاں پولنگ مقررہ تاریخ 7 دسمبر کو ہوگی، سندھ اور پنجاب کا معاملہ سپریم کورٹ کے سامنے لائے انہیں بتایا کہ دونوں صوبائی حکومتیں الیکشن کیلئے تیار نہیں، پرنٹنگ کارپوریشن، نادرا نے بھی اپنی مجبوری سے آگاہ کیا۔ سماء

اور

میں

کا

transport

سندھ

surge

guinea

lost

warrant

Tabool ads will show in this div